جے پور6مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گوجروں نے دیگر پچھڑے طبقہ میں سے 5 فیصد ریزرویشن کی مانگ کو لے 15 مئی سے تحریک کی وارننگ دے ڈالی ہے ۔ گوجرسنگھرش سمیتی کے ترجمان ہمت سنگھ نے بتایا کہ دیگر پسماندہ طبقات میں سے 5 فیصد ریزرویشن دینے کی مانگ کو لے کر پھر سے تحریک کے آغازکا فیصلہ آج بھرت پور کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گوجروں نے پھر سے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کروڈی سنگھ کی قیادت میں آج منعقد اجلاس میں کیا ہے۔ سماج کے تمام رہنماؤں اور لوگوں کو حکومت پر ریزرویشن کے مطالبہ پر دباؤ بنانے کے لیے 15 مئی کو ’پیلو کا پورہ‘ میں منعقد مہا پڑاؤ میں شامل ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گوجر سماج کو فی الحال پچھڑے طبقہ کے تحت ایک فیصد ریزرویشن مل رہا ہے، لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ گوجر اور دیگر قوموں کو دیگر پچھڑے کلاس میں سے پانچ فیصد ریزرویشن دیا جائے۔